پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج شام 4 بجے کوئنز کلب میں کھیلا جائے گا

10:48 AM, 1 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

کوئنز کلب: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج شام 4 بجے کوئنز کلب میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں پاکستان کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے، جو دوسری بار ٹیم کے کپتان منتخب ہوئے ہیں۔

اس میچ کے دوران عمیر بن یوسف اپنے انٹرنیشنل کرئیر کا آغاز کریں گے۔ پاکستان کی پلیئنگ الیون میں بابر اعظم، شاہین شاہ، نسیم شاہ، عبداللہ شفیق، کامران غلام اور فیصل اکرم شامل نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ کپتان سلمان آغا کے ساتھ صائم ایوب، عمیر بن یوسف، عثمان خان، طیب طاہر، عرفان خان، جہانداد خان، عباس آفریدی، حارث راؤف، ابرار احمد اور سفیان مقیم میدان میں اتریں گے۔

پاکستان کا اسکواڈ زمبابوے کے خلاف اس سیریز کے لیے 17 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

مزیدخبریں