دلہن کا دولہا کی سرکاری ملازمت نہ ہونے پر شادی سے انکار

10:03 AM, 1 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع فرخ آباد میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا، جہاں دلہن نے دولہا کی سرکاری ملازمت نہ ہونے کی وجہ سے عین موقع پر شادی سے انکار کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق، دولہا ایک نجی کمپنی میں انجینئر کے طور پر کام کرتا تھا اور اس کی ماہانہ آمدنی ایک لاکھ بھارتی روپے سے زائد تھی، اس کے علاوہ اس کے پاس 6 پلاٹ اور 20 بیگھہ زمین بھی تھی۔ باوجود اس کے کہ دولہا کی مالی حیثیت متاثر کن تھی، دلہن نے سرکاری ملازمت نہ ہونے پر شادی کرنے سے انکار کر دیا۔

دلہن کو شادی کی رسومات کے دوران یہ بتایا گیا کہ دولہا کے پاس سرکاری ملازمت نہیں ہے، جس کے بعد اس نے شادی کی رسومات کو آگے بڑھانے سے انکار کر دیا۔ دونوں خاندانوں نے دلہن کو راضی کرنے کی بھرپور کوشش کی، حتیٰ کہ دولہا نے اپنی تنخواہ کی رسیدیں بھی پیش کیں، مگر دلہن نے اپنا فیصلہ نہیں بدلا اور بارات کو خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑا۔

مزیدخبریں