پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

لاہور : محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں موسمی حالات کے بارے میں پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔

پنجاب کے کچھ میدانی علاقے اور بالائی سندھ میں اسموگ اور دھند چھائے رہنے کی توقع ہے، جس سے دید کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔

 اسی طرح وادی کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، ژوب اور زیارت میں بھی بارش اور برفباری کی پیشنگوئی کی گئی ہے، جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

مصنف کے بارے میں