ٹرمپ کی برکس ممالک کو امریکی ڈالر کے متبادل کرنسی لانے پر دھمکی

ٹرمپ کی برکس ممالک کو امریکی ڈالر کے متبادل کرنسی لانے پر دھمکی

واشنگٹن : نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کے گروپ "برکس" (BRICS) کو امریکی ڈالر کے متبادل کرنسی لانے پر خبردار کیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر برکس ممالک نے امریکی ڈالر کے متبادل کرنسی کو لانے یا اس کی حمایت کرنے کی کوشش کی، تو ان پر 100 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

ٹرمپ نے اپنی بات کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ عالمی معیشت میں امریکی ڈالر کے متبادل کا کوئی امکان نہیں ہے، اور اگر برکس ممالک نے ایسی کوئی تجویز دی تو انہیں امریکی معیشت میں جگہ نہیں ملے گی۔

خبر کے مطابق، برکس ممالک اپنی کرنسی میں تجارت کے حوالے سے منصوبہ بنا رہے ہیں جس پر ابھی غور کیا جا رہا ہے۔ برکس گروپ میں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں، اور رواں برس عرب امارات، ایران، مصر اور ایتھوپیا نے بھی اس گروپ میں شمولیت اختیار کی ہے۔

مصنف کے بارے میں