پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

کراچی :حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جو رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوگا۔

 پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 252 روپے 10 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح، ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 29 پیسے مہنگا کر کے اس کی نئی قیمت 258 روپے 43 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔


وزارت خزانہ کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 48 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 151 روپے 73 پیسے ہو گئی ہے۔ جبکہ مٹی کا تیل 62 پیسے سستا ہو کر 164 روپے 98 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔


15 نومبر کو حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا، تاہم اس سے قبل 31 اکتوبر کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔

ماہرین کے مطابق یہ تبدیلیاں عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور ملکی مالی ضروریات کے تحت کی جا رہی ہیں۔