اسلام آباد :13 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں، مہنگائی کی شرح 41 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق ایک ہفتے میں 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی رپورٹ جاری کی ہے۔
نومبر کا آخری ہفتے کے دوران 13 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں جبکہ 14 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح تاحال 41 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی۔ رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 23 فیصد کی معمولی کمی آئی۔
رواں ہفتے پیاز،لہسن ، دال ماش ، انڈے مہنگے ہوئے ہیں جبکہ ٹماٹر، آلو ، چینی سمیت 14 اشیا سستی بھی ہوئیں۔