عمران خان، فرح گوگی، شہزاد اکبر اور زلفی بخاری کی مشکلات میں اضافہ ، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم 

05:49 PM, 1 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

 نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت شہزاد اکبر، ضیا المصطفی کے وارنٹ گرفتاری 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں جاری کیے ہیں۔

 زلفی بخاری اور فرحت شہزادی کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ نیب نے ملزمان کو کرپشن، بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر وارنٹ گرفتاری کیے۔

 نیب نے آئی جی پنجاب کو ملزمان کی گرفتاری کی تعمیل کیلئے ہدایت  جاری کردی ہے اور ملزمان کو گرفتار کر کے متعلقہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ 

مزیدخبریں