سائفر کیس میں بڑی پیش رفت، ٹرائل 4 ہفتے میں مکمل کرنے کا عندیہ، سماعت کل جیل میں ہوگی: تحریری حکم نامہ 

سائفر کیس میں بڑی پیش رفت، ٹرائل 4 ہفتے میں مکمل کرنے کا عندیہ، سماعت کل جیل میں ہوگی: تحریری حکم نامہ 

اسلام آباد : سائفر کیس میں بڑی پیش رفت  ہوئی ہے۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے ٹرائل چار ہفتے میں مکمل کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیخلاف کیس کی آج کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ  اسلام آباد ہائیکورٹ کیس کا ٹرائل چار ہفتوں میں مکمل کرنے کا حکم دے چکی ہے۔ کیس کی مزید سماعت دو دسمبر کو صبح نو بجے جیل میں ہوگی۔

                                                                                                                    

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے آئی جی اور احساس اداروں کی رپورٹ کی روشنی میں جیل ٹرائل کا حکم دیا تھا۔ چیف کمشنر اسلام آباد اور سپرٹینڈنٹ جیل کو قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کی تھی۔

حکم نامے کے مطابق وزارت قانون نے 29 نومبر کو جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ جیل سپرٹنڈنٹ کا 30 نومبر کو خط عدالت کو موصول ہوا۔  اب 28 نومبر کے حکم کے مطابق سائفر کیس میں جیل ٹرائل ہوگا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت پیشی کے لیے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیا گیا۔ 

مصنف کے بارے میں