چار دن کام، تین دن آرام :ملازمین کی موجیں لگ گئیں 

چار دن کام، تین دن آرام :ملازمین کی موجیں لگ گئیں 

دبئی: دبئی کی ایک کمپنی نے بہترنتائج کے لیے ورک لوڈ کم کرکے ملازمین  کی موجیں کرادی ہیں۔  امارات کی ٹیک کمپنی اینڈ ای  جو اتصالات کے  نام سے جانی جاتی تھی، اس نے اپنے ملازمین کا ورک لوڈ کم کرکے ہفتے میں چار دن کام اور تین دن بھرپور آرام کی پالیسی اپنائی ہے۔ یہ سیکٹر کی پہلی کمپنی بن گئی ہے جس نے کارکنوں کو مزید لچک فراہم کرکے ورکروں کے لیے آسانی پیدا کی ہےتاکہ پرفارمنس بہتر ہوسکے اور ملازمین مزید دلجمعی سے کام کریں۔

امارات کی ا س ٹیک کمپنی نے اس پالیسی پر آغاز بھی کردیا ہے۔ٹرائل میں حصہ لینے والے ملازمین جمعہ سے اتوار تک تین دن کے اختتام ہفتہ کے حقدار ہوں گے۔ اس بارے میں کمپنی کا موقف ہے کہ اس طرح سے  ملازمین کی ناصرف صحت بہتر رہے گاکہ بلکہ وہ کام بھی دلجمعی سے کریں گے ۔

کمپنی کے انتظامی  محکمے کاکہنا ہےکہ اس سے قبل دو دن گھر سے کام کی پالیسی سے بھی فائدہ ہوا تھا اس وجہ سے اب چاردن کام اور تین د ن  آرام کی پالیسی اپنائی جارہی ہے اور اس سے بھی کمپنی کوفائدہ ہی ہوگا۔ 

کمپنی کے مطابق کووڈ کے بعد کمپنی انتظامیہ اور مالکان کو اخراجات بچانے اور  ورک فورس کا اندازہ ہوا  اس کے بعد سے مختلف پالیسیاں اپنائی گئیں اور مالکان نے اپنے اخراجات کو کم کیا۔ 

اس حوالے سے ورلڈ اکنامک فورم میں بھی ایک رپورٹ شائع ہوئی اوراس میں  ویک اینڈ طویل کرنے کی وجہ سے  کارکنان کے کام میں بہتری کی رپورٹ کو شامل کیاگیا تھا۔

مصنف کے بارے میں