دبئی:برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کاکہنا ہے کہ پا کستان نے موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرناک نتائج بھگتے ہیں، سیلاب کے باعث پاکستان کو شدید نقصان اٹھانا پڑا۔دبئی میں کوپ 28 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بادشاہ چارلس سوئم نے کہا کہ پا کستان نے موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرناک نتائج بھگتے ہیں، سیلاب کے باعث پاکستان کو شدید نقصان اٹھانا پڑا۔
ان کاکہنا تھا کہ کوپ 28کے انعقاد پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کو مبارکباد پیش کرتاہوں، پیرس ایگریمنٹ میں اقوام عالم نے ایک بڑے مسئلے پر غور کیا ، کامن ویلتھ میں بھی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے غور کیا جارہا ہے۔موسمیاتی تبدیلی آنیوالی نسلوں کیلئے ایک خطرناک مسئلہ ہے ،اس وقت دنیا کو سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
سیلاب کے باعث پاکستان کو شدید نقصان اٹھانا پڑا، ہمیں قدرتی ماحول کو بچانے کیلئے فوری اقدامات کرنے ہوں گے۔
مستقبل میں زیروکاربن کی پالیسی کو اپنانا ہوگا، دنیا کو گرین ٹیکنالوجی کی جانب منتقل ہونا ہوگا اور پائیدار مستقبل کیلئے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے۔ان کاکہنا تھا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے کام کرنا ہوگا۔