نواز شریف کے چوتھی بار وزیر اعظم بننے کی راہ میں آخری رکاوٹ ہٹنے کی طرف اہم پیش رفت 

نواز شریف کے چوتھی بار وزیر اعظم بننے کی راہ میں آخری رکاوٹ ہٹنے کی طرف اہم پیش رفت 

اسلام آباد: العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف نواز شریف کی اپیل پر اہم پیش رفت ہوئی ہے اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کا آخری مقدمہ بھی سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی اپیل سات دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔ نیب کی العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا بڑھانے کے لیے اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر ہے۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ 

مصنف کے بارے میں