سیالکوٹ : سابق وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان ابھی زندہ ہے اور ورثا جائیداد پر جھگڑ پڑے ہیں۔ خالی پلاٹ کی حفاظت کیلئے بزدار ٹو کو بٹھا دیا گیا ہے۔
انہوں نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان ابھی زندہ ہیں صرف نظر بند ہیں مگر ورثا میں جائداد پہ تنازع شروع ہو گیا ہے ۔ کیا کلچر ہے عمران خان کے قریب ترین ساتھیوں نے اس کے خلاف پریس کانفرنسوں کی بھر مار کر دی ۔
عمران خان ابھی زندہ ھیں صرف نظر بند ھیں مگر ورثا میں جائداد پہ تنازعہ شروع ھو گیا ھے ۔ کیا کلچر ھے عمران خان کے قریب ترین ساتھیوں نے اسکے خلاف پریس کانفرنسوں کی بھر مار کر دی ۔جنہوں نے اقتدار کے مزے لیے انہوں نے اسکی تمام پالیسیوں کی مذمت کردی۔ جو کچھ لوگ آج بھی IK کے ساتھ…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) December 1, 2023
انہوں نے کہا کہ جنہوں نے اقتدار کے مزے لیے انہوں نے اس کی تمام پالیسیوں کی مذمت کردی جو کچھ لوگ آج بھی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں وہ رل گئے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ خالی پلاٹ کی حفاظت کے لئیے بزدار 2 کو بٹھا دیا ہے اور رشتے دار خواتین قبضے کے لیے دست و گریبان ہیں۔ کہانی کا پلاٹ دلچسپ ہو گیا ہے۔ خالی پلاٹ کا کیا بنے گا انتظار فرمائیں۔