پشاور : پی ٹی آئی کو ورکرز کنونشن اور جلسوں کی ا جازت نہ دینے پر توہین عدالت کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔
عدالت نے چیف الیکشن کمشنر اور چیف سیکرٹری کے پی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر پیش ہوکر بتائیں کہ وہ خیبرپختونخوا کی صورتحال سے کتنا واقف ہیں؟
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو اجازت نہ دینے پر کیا نگران حکومت کے خلاف کوئی ایکشن لیا گیا؟ الیکشن کمیشن یہ بھی بتائے کہ الیکشن ضابطہ پر پی ٹی آئی عمل کررہی ہے یا نہیں؟
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ باقی سیاسی پارٹیاں ورکرز کنونشن, جلسے کررہی ہیں تحریک انصاف کو اجازت نہیں دی جارہی۔ عدالت کا 7دسمبر کو تمام فریقین کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔