خاتون نےہزاروں ڈونٹس سے بھری ڈلیوری وین چوری کر لی

01:21 PM, 1 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

کارلنگفورڈ :خاتون نے آسٹریلیا کے شہر کارلنگ فورڈ کے ایک سروس سٹیشن سے 10 ہزارڈونٹس سے بھری ہوئی ڈلیوری وین چوری کر  لی۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے شہر کارلنگفورڈ میں ایک نجی کمپنی کے ملازم نے پولیس کو شکایت درج کروائی ہے کہ جب وہ سروس اسٹیشن پر رقم کی ادائیگی کر رہا تھا تو عین اسی وقت ایک خاتون اچانک اس کی گاڑی میں آ کر بیٹھ گئی اور گاڑی لے کر فرار ہو گئی۔ ڈرائیور کے مطابق اسے نیو کیسل ڈونٹس کی ڈیلیوری کرنے جانا تھا، گاڑی میں کرسمس کی تھیم سمیت مختلف اقسام کے 10 ہزار ڈونٹس موجود تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی چوری کرنے سے قبل مذکورہ خاتون سروس اسٹیشن کے باہر پٹرول پمپ کے گرد گھوم رہی تھی اور موقع پاتے ہی گاڑی لے کر فرار ہو گئی۔

میڈیا کی رپورٹس کی مطابق فی ڈونٹ کی قیمت 4 ڈالرز جبکہ کُل قیمت 40 ہزار ڈالرز ہے۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں مذکورہ نجی کمپنی کی سپلائی چین کی سربراہ لینی ریڈی کا کہنا ہے کہ چوری کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی ہے جبکہ پولیس کے مطابق وہ چور کی تلاش کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں