پنجاب میں تعلیمی ادارے ہفتے کو بند، موسم سرما کی تعطیلات کا بھی اعلان

12:46 PM, 1 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: سموگ کی صورتحال میں بہتری  کے بعد نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اہم فیصلے کر لیے۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے مطابق پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے کل بروز ہفتہ بند رہیں گے اور 18دسمبر سےیکم جنوری تک  تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔ 

 مارکیٹیں، بازار اور کاروباری ادارے کل اور پرسوں معمول کے مطابق کھلیں گے۔ریسٹورنٹس اور دیگر بزنس ہاؤسز بھی معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد سموگ کا اجلاس  ہوا۔ اجلاس میں سموگ کی موجودہ  صورتحال کا جائزہ لیا گیا، ماہرین ماحولیات اور صحت نے سموگ میں کمی اور سموگ کے مضر اثرات سے بچانے کے لئے تجاویز پیش کیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی  نے سڑکوں کی صفائی اور  پانی کے چھڑکاؤ کا عمل بدستور جاری رکھنے کی ہدایت  اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ  ٹائر جلانے والی فیکٹریوں کے خلاف بھی بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔

نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ  سموگ میں کمی کے لئے جو کچھ انسانی بس میں ہے وہ اقدام اٹھارہے ہیں،  پوری کوشش ہے کہ ایئرکوالٹی انڈیکس کم سے کم رہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی  نے حکم دیا کہ کہ 18دسمبر سےیکم جنوری تک   پنجاب کے تعلیمی اداروں میں میں موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔ 

مزیدخبریں