بتایا جا رہا ہے نواز شریف کو چوتھی بار وزیر اعظم بنوایا جائے گا ،عوام سے مل کر یہ منصوبہ ناکام بنائیں گے: بلاول بھٹو

بتایا جا رہا ہے نواز شریف کو چوتھی بار وزیر اعظم بنوایا جائے گا ،عوام سے مل کر یہ منصوبہ ناکام بنائیں گے: بلاول بھٹو

کوئٹہ : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بتایا جا رہا ہے جو شخص 3 بار وزیر اعظم بنا 8 فروری کو وہی چوتھی بار وزیر اعظم بنے گا لیکن پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ مل کر یہ منصوبہ ناکام بنائے گی۔ 

بلوچستان بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے بلاول بھٹو نے کہا کہ اسلام آباد کے بابوں کی سوچ اورذہنیت نہیں بدلی ہے۔ آپ بزرگ ہوکربھی نئی  سیاست لاسکتےہیں۔ میرایہ اعتراض نہیں کہ  وہ بزرگ ہوچکےہیں۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کوپرانی سیاست کرنےوالوں  کوسرپرائزملےگا۔وہ چوتھی بار وزیراعظم بن کر ملک کو سنوارے گا۔ ہمیں بتایا جارہا ہے جوتین بار وزیراعظم بنا وہ چوتھی باروزیراعظم بن رہا ہے۔ بلوچستان کے عوام کے دکھ اور تکلیف کا احساس ہے۔ 

مصنف کے بارے میں