بشری بی بی اور خاور مانیکا  کی طلاق کا ریکارڈ طلب کرنےکی درخواست مسترد

11:39 AM, 1 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نےسابق خاتون اول بشری بی بی اور خاور مانیکا  کی طلاق کا ریکارڈ طلب کرنے کیلئے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔ 

لاہور ہائیکورٹ  میں سابق خاتون اول بشری بی بی اور خاور مانیکا  کی طلاق کا ریکارڈ طلب کرنے کیلئے جسٹس  علی باقر نجفی نے افاق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب غلام سرور پیش ہوئے۔ 

درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی، بشری بی بی، خاور مانیکا کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں حکومت پنجاب، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو بھی  فریق بنایا گیا۔

عدالت نے  درخواست  ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔ عدالت   نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ، صرف متاثرہ فریق ہی عدالت آ سکتا ہے۔ عدالت نے دوران سماعت درخواست گزار کو غیر متعلقہ گفتگو کرنے سے روک دیا ۔

جس پر درخواست گزار  آفاق احمد کا کہنا تھا کہ   اگر حکومت ایکشن نہیں لیتی تو شہری عدالت آسکتا ہے۔ عدالت  نے استفسار کیا کہ اپ کس طرح متاثرہ فریق ہیں، ایڈووکیٹ افاق  نے عدالت میں موقف دیا کہ  یہ مفاد عامہ کی درخواست ہے۔

عدالت  نے مزید استفسار کیا کہ آپ نے کس قانون کے تحت درخواست دائر کی ۔درخواست گزار  نے عدالت میں کہا کہ یہاں اس طرح کے معاملات پر کوئی ٹینشن نہیں لیتا ، شرعی عدت اور لیگل عدت میں فرق ہوتا ہے۔

جسٹس  علی باقر نجفی نے عدلات مین کہا کہ یہ فریقیں کے درمیان گھریلو معاملہ ہے۔  عدالت شوشل میڈیا کی خبروں پر انحصار نہیں کر سکتیں۔ آپکو کس چیز کی ٹینشن ہے جو یہاں آگئے ۔یہ مفاد عامہ کی درخواست نہیں بنتی ۔آپ بھی اسطرح کی شادی کر لیں ۔

بعد ازاں عدالت نے  درخواست  ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

مزیدخبریں