ڈینگی کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، 14 ہزار 258 تصدیق شدہ مریض رپورٹ

11:20 AM, 1 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:  پنجاب بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 87 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال صوبہ بھر میں ڈینگی کے 14 ہزار 258 تصدیق شدہ مریض رپورٹ ہوئے۔ پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں 94 مریض زیر علاج ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاہور شہر میں ڈینگی کے 6494 کنفرم مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ شہر میں گزشتہ روز ڈینگی سے متاثرہ 44نئے مریض سامنے آئے۔ لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 53 سے زائد مریض زیر علاج ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے  کئی مریض چھوٹے بڑے نجی ہسپتالوں میں بھی زیر علاج ہیں۔

دوسری جانب ہسپتالوں میں ڈینگی کے علاج کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہ اٹھائے جا سکے۔ ڈینگی ٹیسٹوں کے حوالے سے بھی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

مزیدخبریں