لاہور: پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم دورہ آسٹریلیا پر سڈنی سے کینبرا پہنچ گئی۔
پاکستانی ٹیم ٹیسٹ کپتان شان مسعود کی نگرانی میں آسٹریلین پرائم منسٹر الیون کیساتھ 4 روزہ میچ کھیلنے کیلئے کینبرا پہنچی ہے۔
Pakistan team arrives in Canberra from Sydney ????????#AUSvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/WYOectczGa
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 1, 2023
پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کینبرا میں 2 دسمبر کو آرام کرنے کے بعد 3 دسمبر سے اپنے ٹریننگ سیشن کا آغاز کرے گی جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کینبرا میں 6 سے 9 دسمبر تک چار روزہ میچ کھیلے گی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جنہیں پہلی مرتبہ کپتانی کی ذمے داریاں سونپی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ اسکواڈ میں دیگر تجربہ کار کھلاڑیوں میں سرفراز احمد، بابر اعظم، محمد رضوان، حسن علی، شاہین آفریدی اور امام الحق شامل ہیں۔
واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے ساتھ 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے علاوہ آسٹریلین پرائم منسٹر الیون کیساتھ 4 روزہ میچ کھیلے گی جو 6 دسمبر سے 9 دسمبر تک شیڈولڈ ہے۔
قومی ٹیم کا پہلا ٹیسٹ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔دوسرا ٹیسٹ میلبورن میں 26 دسمبر سے کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا ٹیسٹ تین جنوری سے سڈنی میں ہوگا۔