ڈیرہ اسماعیل خان: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے سابق پرسنل سیکرٹری لطیف نیازی کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق سابق پرسنل سیکرٹری لطیف نیازی کو محکمہ تعلیم میں غیرقانونی بھرتیوں پر اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق لطیف نیازی اور علی امین نے دباؤ کے ذریعے نااہل لوگوں کو بھرتی کرایا ۔ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ انہوں نےکرپشن کے پیسوں سے جائیدادیں اور بنگلا لیا۔
یاد رہے کہ ایک ماہ قبل لطیف نیازی نے علی امین گنڈاپور اور پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔