لاہور: سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الہٰی نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہم اگلا بجٹ دے کر الیکشن میں جانا چاہتے ہیں ۔عمران خان سے ملاقات میں انہیں حقائق سے آگاہ کردیا۔ عمران خان کی مقبولیت عروج پر ہے سیاسی رائے یہی ہے کہ کل ہی الیکشن ہوجائیں۔اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ عمران خان ہی کریں گے۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو میں چودھری مونس الہیٰ نے کہا کہ عمرا ن خان حملےکےملزم کاویڈیولیک معاملےپرسوالیہ نشان ہے ۔ ایک افسرنےکہاسسٹم ہیک نہیں ہواآپ انکوائری کرائیں۔ ویڈیو لیک کا پوچھا تو ایک افسرنےکہاکہ سسٹم ہیک ہوگیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم پر الزام آ رہا تھا کہ ق لیگ نہیں کر رہی، ہم نے انہیں مسئلے کا حل دیدیا۔ پی ٹی آئی کے بڑے وثوق والے لوگ بیٹھے ہیں اپنا بندہ دیں اسے ایس ایچ او لگا دیتے ہیں ۔ ہم نے صرف یہ کہا تھا یہ کام ایسے نہیں ہو گا۔ عمران خان سے ملاقات میں انہیں حقائق سے آگاہ کیا۔
مونس الہیٰ نے کہا کہ رجیم چینج سے متعلق جو باتیں سنیں ان میں کچھ نا کچھ تو تھا۔ عمران خان حملے کی ایف آئی آر سے متعلق کوئی دباونہیں تھا۔ ہر ادارے کو اپنے دائرہ اختیار میں رہ کرکام کرناچاہیے۔ سازش بیانیے کے معاملے پر کچھ گڑ بڑ تھی۔ گورنرراج نہیں لگ سکتا۔