سابق آرمی چیف کے گوشوارے لیک کرنے پر مزید 2 افسر معطل 

سابق آرمی چیف کے گوشوارے لیک کرنے پر مزید 2 افسر معطل 

اسلام آباد: سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے گوشوارے لیک کرنے کے معاملے پر دو افسران کو معطل کر دیا گیا۔ان لینڈ ریونیو گریڈ 18 کے افسران کو اس سے پہلے عہدوں سے ہٹایا گیا تھا۔

گریڈ 18 کے 2 افسران عاطف وڑائچ اور ظہوراحمد کو 120 دن کے لیے معطل کیا گیا ہے۔ دونوں افسران کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ان لینڈ ریونیو گریڈ 18 کے افسران کو اس سے پہلے عہدوں سے ہٹایا گیا تھا۔

جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے خاندان کے ٹیکس گوشواروں کی لیک ہونے سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آئی تھیں گوشواروں کی تصویر ڈپٹی کمشنر کے کمپیوٹر سے بنائی گئی۔سابق آرمی چیف کے خاندان کے ٹیکس گوشواروں کے لیکجز کی انکوائری کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا۔

انکوائری میں انکم ٹیکس کے مزید 3 افسران کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چیف کمشنر، کمشنر اور ایڈیشنل کمشنر سے بھی مزید پوچھ گچھ ہوگی، ان افسران کو بھی عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں