تیاری تھی نہ پچ ہمارے مطابق تھی: ثقلین مشتاق نے ناقص کارکردگی کا ملبہ پچ پر ڈال دیا

05:31 PM, 1 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے پاکستانی ٹیم کے ناقص کارکردگی کا سارا ملبہ پچ پر ڈال دیا ۔کہتے ہیں پچ ہمارے مطابق نہیں تھی۔ 

پہلے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ثقلین مشتاق نے کہا کہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے بعد پاکستان ٹیم نے ٹی20کرکٹ ہی کھیلی ہے۔انگلینڈ نے اس سیریز کی کافی تیاری کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچ بھی کوئی ہمارے مطابق نہیں تھی۔پاکستان ٹیم نے اپنے پلین کے مطابق باؤلنگ نہیں کی۔ انگلینڈکی ٹیم میچ کے پہلے دن بہت بہت اچھا کھیلی۔ 

مزیدخبریں