اسلام آباد : حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سودی نظام کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کریں گے، علماءجمعہ کے خطابات میں سودی کاروبار کی نفی کریں۔
تفصیلات کے مطابق علامہ طاہر اشرفی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سودی کاروبار میں لوگ پھنسے ہوئے ہیں اور اس میں دانستہ یا دانستہ طور پر نوجوان نسل داخل ہو جاتے ہیں، سودی نظام کے خاتمے کیلئے بھر پور تعاون کریں گے جبکہ علماءجمعہ کے خطابات میں سودی کاروبار کی نفی کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سب سے زیادہ نقصان افواہ سازی سے ہوتا ہے اور اس وقت ملک میں معیشت کی تباہی ہو کر رہ گئی ہے، پی ٹی آئی نے قمرجاوید کے جاتے ہی ان کی برائیاں شروع کر دیں تاہم اب پاکستان کا سپہ سالار حافظ قرآن ہے۔