راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ثابت ہو گیا عمران خان کو ہٹانا فاش غلطی تھی، اسمبلیوں کی تحلیل کے ساتھ پی ڈی ایم کی سیاست ختم، ن لیگ کی دفن ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شیخ رشید نے کہا ’ جب بھی عمران خان اسمبلی تحلیل کریں گے تو کوئی ممبر بیوقوف نہیں جو اس کے ساتھ کھڑا نہیں ہو گا۔ اسمبلیوں کی تحلیل کے ساتھ پی ڈی ایم کی سیاست ختم، ن لیگ کی دفن ہو گی۔ تیل، گیس، بجلی کیلئے پیسے نہیں لیکن کمپنی کی مشہوری کیلئے 2 ارب روپے ہیں۔ چھڑی بدلی اور وزیر قانون دوبارہ آ گئے، لاہور کا فیصلہ فیصلہ کن ہو گا، آر پار ہو گا۔‘
جب بھی عمران خان اسمبلی تحلیل کرینگےتوکوئی ممبربیوقوف نہیں جواُس کےساتھ کھڑانہیں ہوگااسمبلیوں کی تحلیل کےساتھPDMکی سیاست ختم ن لیگ کی دفن ہوگی۔تیل گیس بجلی کےلیےپیسےنہیں لیکن کمپنی کی مشہوری کےلیے2ارب روپےہیں۔چھڑی بدلی اوروزیرقانون دوبارہ آگئےلاہورکافیصلہ فیصلہ کُن ہوگا،آرپارہوگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 1, 2022
ایک اور ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا ’اب بھی وقت ہے حکمران اور ذمہ داران الیکشن کی طرف جائیں۔ الیکشن کو روکنے کیلئے جو بھی حربے استعمال کریں گے ان کے گلے پڑے گا۔ ثابت ہو گیا عمران خان کو ہٹانا فاش غلطی تھی۔ مولانا فضل الرحمن نے ماﺅں اور بیٹیوں کی تضحیک کی ہے۔ دنیا میں تیل سستا، پاکستان میں کوئی رعایت نہیں۔ اب غلطی کی گنجائش نہیں، فیصلے کا وقت ہے۔‘
اب بھی وقت ہےحکمران اورذمہ داران الیکشن کی طرف جائیں۔الیکشن کوروکنےکےلیےجوبھی حربےاستعمال کریں گےان کےگلےپڑےگاثابت ہوگیاعمران خان کوہٹانافاش غلطی تھی۔مولانا فضل الرحمان نےماؤں اوربیٹیوں کی تضحیک کی ہےدنیامیں تیل سستاپاکستان میں کوئی رعایت نہیں۔اب غلطی کی گنجائش نہیں،فیصلےکاوقت ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 1, 2022