بھارت کا افغانستان میں سفارتخانہ دوبارہ کھولنے پر غور

11:47 PM, 1 Dec, 2021

نئی دہلی :بھارت نے افغانستان میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے سے متعلق غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا دیگر ممالک کی طرح اپنا سفارتخانہ دوبارہ کابل میں کھولنے پر غور و حوض شروع کر دیا ۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا طالبان کی نئی حکومت آنے کے بعد  اب جبکہ متحدہ عرب امارات، جرمنی، جاپان اور یورپی یونین سمیت متعدد ممالک کابل میں اپنے سفارت خانوں کو دوبارہ کھولنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں بھارت بھی وہاں اپنی موجودگی کے امکانا ت پر غور و خوض کررہا ہے۔

افغانستان میں کام کرنے والے سابقہ بھارتی سفیر کا کہنا تھا کہ کابل میں سفارتخانہ بند کرنا بھارت کی غلطی تھی ،بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ گوکہ طالبان کو تسلیم کرنا ابھی  دور کی بات ہے اور اس حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے لیکن ہر ملک افغانستان کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ افغان عوام کی ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا جاسکے۔ 

بھارتی عہدیدار کے مطابق بھارت کو امدادی اشیاء افغانستان بھیجنے کے سلسلے میں ہونے والی پریشانیوں کے مدنظر بھی نئی دہلی کابل میں اپنی موجودگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کر رہا ہے۔

مزیدخبریں