ایرانی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں ،حقائق سامنے آگئے 

10:58 PM, 1 Dec, 2021

تہران:ایران اور افغانستان کے درمیان طالبان دور حکومت میں پہلی فوجی جھڑپیں ،ایرانی میڈیا کے مطابق غلط فہمی کی بنیاد پر شروع ہونے والے جھڑپیں ختم ہوچکی ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سرحد پر طالبان کیساتھ جھڑپوں کے بعد یہ افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں کہ طالبان نے ایران کی دو چیک پوسٹوں پر قبضہ کر لیا ہے لیکن ایرانی حکومت کی طرف جاری بیان میں کہا گیا کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ۔

اس وقت سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں جس میں ایرانی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں  جاری ہیں ،ایران اور امارات اسلامی افغانستان کی جانب سے معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا.

ایرانی میڈیا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ غلط فہمی کی بنیاد پر شروع ہونے والے جھڑپیں ختم ہوچکی ہیں۔

مزیدخبریں