جرمنی میں کورونا وائرس بے قابو،آئی سی یو وارڈز مریضوں سے بھر گئے 

06:39 PM, 1 Dec, 2021

برلن :جرمنی میں کورونا وائر س بے قابو ہو گیا ،ہسپتالوں کے آئی سی یو وارڈز مریضوں سے بھر گئے۔

جرمن میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کی تازہ ترین لہر نے جرمنی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،اس وقت جرمنی کے متعدد شہروں میں ایمرجنسی جیسی صورتحال نافذ ہے ،آئی سی یو میں انتہائی تشویشناک حالت کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار 636 تک پہنچ چکی  ہے،وینٹی لیٹرز پر پر 2 ہزار 383 مریض موجود ہیں۔

طبی ماہرین نے حکومت سے جرمنی میں  پابندیاں سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے،دوسری طرف افریقی ویرنٹ سامنے آنے کے بعد متعدد ممالک نے دوبارہ پابندیاں لگانے پر غور شروع کر دیا ہے ۔

افریقی ویرنٹ ایمی کرون سے متعلق عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ یہ ویرنٹ سابقہ اقسام کی نسبت زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے ،اس وقت برطانیہ سمیت دیگر یورپی ممالک نے افریقی ممالک کیلئے متعدد پابندیاں عائد کر دی ہیں ۔

مزیدخبریں