اسلام آباد:کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیٹرولیم ڈیلرز مارجن میں اضافے کی منظوری دیدی،حتمی منظوری وفاقی کا بینہ دے گی ،پیٹرولیم ڈیلرز مارجن میں اضافے کی سمری ای سی سی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل نہیں تھی لیکن ایڈیشنل آئیٹم کے طور پر چیئرمین ای سی سی کی اجازت سے شامل کی گئی۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق اجلاس نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر او ایم سی مارجن میں71پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دےدی ،اضافے کے بعد پیٹرول پر او ایم سی مارجن 2روپے97پیسے سے بڑھ کر 3روپے68پیسے ہو جائیگا، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر او ایم سی مارجن 2روپے97پیسے سے بڑھ کر3روپے68پیسے ہو جائے گا ۔
پیٹرول پر ڈیلر مارجن میں 99پیسہ فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیلر مارجن میں 83پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ،پیٹرول پر ڈیلر مارجن 3روپے91پیسے سے بڑھ کر 4روپے90پیسے ہو جائیگا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیلر مارجن 3روپے30پیسے سے بڑھ کر 4روپے 13پیسے فی لیٹر ہو جائے گا۔