کراچی: ملک بھر میں مسلسل دوسرے روز امریکی ڈالر کی قیمت میں گراوٹ دیکھی گئی جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 24 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 175 روپے 72 پیسے سے کم ہو کر 175 روپے 48 پیسے ہو گئی۔
دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 296.76 پوائنٹس کی زبردست تیزی کی واپسی ہوئی ہے، 100 انڈیکس 45369.14 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا،پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.66 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 8 کروڑ 89 لاکھ 29 ہزار 192 شیئرز کا لین دین ہوا۔