اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے رانا شمیم کے بیان حلفی کی حقیقت بتاتے ہوئے کہا کہ بیان حلفی پر نوازشریف کی سزا کو معاف اور تبدیل کرانا مقصود تھالیکن جھوٹے لوگوں کے گروہ کی یہ کاروائی کامیا ب نہ ہو سکی ۔
جس بیان حلفی پر نواز شریف کی سزا کو معاف اور تبدیل کروانا تھا جب عدالت پہنچا تو وہ بیان حلفی ہی تبدیل ہو گیا۔رانا شمیم مکر گئے اور کہا کہ کسی نجی TV سے ان کی بات نہیں ہوئی۔رانا شمیم نے شاہزیب خانزادہ،انصار عباسی کو جھوٹا کہہ دیا اور یہ دونوں رونا شمیم کو جھوٹا کہہ رہے ہیں
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) December 1, 2021
شہباز گل کا کہنا تھا بیان حلفی کو چھاپنے والے، لکھنے والے کو جھوٹا کہہ رہے ہیں،سب کی پروڈیوسر جھوٹی مریم نواز اس وقت شدید ڈپریشن میں ہیں،مریم اب کوئی نیا جھوٹ تلاش کررہی ہیں۔
اب اس بیان حلفی کو چھاپنے والے لکھنے والے کو جھوٹا کہہ رہے ہیں اور لکھنے والے صاحب چھاپنے والوں کو جھوٹا کہہ رہے ہیں۔اس سب کی پروڈیوسر جھوٹی باجی مریم شدید ڈپریشن میں بیٹھی اب کوئی نیا جھوٹ تراش رہی ہیں۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) December 1, 2021
جھوٹ بنانے، لکھنے، پیش کرنے اور چھاپنے والے سب ایک بار پھر نامراد ہوئے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا مزید کہنا تھا جھوٹ بنانے، لکھنے، پیش کرنے اور چھاپنے والے سب ایک بار پھر نامراد ہوئے۔