لاہور :سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ،پاکستان سے براہ راست سعودی عرب فلائٹ کا آغاز ہو گیا ،اسلام آباد ائیر پورٹ سے سعودی ائیر لائن کی فلائٹ 231مسافروں کو لےکر سعود ی عرب روانہ ہو گئی ۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے پاکستان پر عائد کورونا پابندیوں کے خاتمےکے بعد پہلی براہ راست فلائٹ سعودی عرب کیلئے روانہ ہو گئی ،سعودی سفیر کا کہنا ہے کہ یہ ایسے تمام پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری ہے جو ایک لمبے عرصے سے سعودی عرب واپس جانے کیلئے انتظار میں تھے ۔
سعودی سفیر نے کہا 3لاکھ پاکستانی واپس سعودی عرب جانے کےمنتظرہیں،سعودی عرب کیلئے پروازوں کی تعداد کو بتدریج بڑھایا جائے گا،انہوں نے کہا سعودی عرب پاکستانیوں کا دوسرا گھر ، امید ہے ان کی جلد واپسی ہو گی،اگلے ہفتے لاہور، کراچی سے ریاض اور جدہ کیلئے پروازوں کا آغاز بھی کر رہے ہیں۔
یہاں قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ ایک طرف سعودی عرب نے پاکستان پر عائد کورونا پابندیوں کا خاتمہ کیا ہے تو دوسری طرف کورونا وائرس کے نئے ویرنٹ ایمی کورون کی وجہ سے بھی دوبارہ کئی ممالک نے پابندیوں کا آغاز کر دیا ہے ،تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شمالی افریقہ سے ایمی کورون وائرس سعودی عرب پہنچ چکا ہے ،جس کے بعد اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سعودی حکومت کی طرف سے دوبارہ کئی ممالک پر پابندیوں کا آغاز کر دیا جائے ۔