کورونا وائرس کے نئے ویرنٹ نے سعودی عرب میں بھی خطرے کی گھنٹی بجادی 

04:19 PM, 1 Dec, 2021

جدہ :افریقی وائرس اومی کورون بالآخر سعودی عرب بھی پہنچ گیا ،شمالی افریقہ سے آئے مسافر میں کورونا وائرس کا نیا ویرنٹ پایا گیا جس کے بعد ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کے نئے ویرنٹ نے جہاں پوری دنیا میں خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے وہیں سعودی عرب پہنچنے والے ایک شمالی افریقی باشندے میں بھی اومی کورون نامی وائرس پایا گیا جس کے بعد سعودی عرب میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی ۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق متاثرہ شخص اور رابطے والے افراد کو بھی قرنطینہ کر دیا گیاہے کیونکہ اومی کورون وائرس سے متعلق یہ بات سامنے آ رہی ہے کہ یہ پہلے تمام ویرنٹ سے زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے ۔

مزیدخبریں