پاکستان میں میڈیا آزاد نہیں تو پھر کہیں بھی آزاد نہیں ، فواد چوہدری

03:44 PM, 1 Dec, 2021

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ حکومت ورکنگ جرنلسٹ کے پیچھے کھڑی ہے ، پاکستان میں صحافت مکمل آزاد ہے ۔

وفاقی وزیرمملکت اطلاعات ونشریات اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں میڈیا آزاد نہیں ہے تو پھر کہیں بھی میڈیا آزاد نہیں ہے ۔

فوادچوہدری نے کہا کہ حکومت ورکنگ جرنلسٹ کو حقوق دینا چاہتی ہے حکومت ورکنگ جرنلسٹ کو سپورٹ کرنا چاہتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صحافیوں کے مسائل سے آگاہ ہیں ۔ ہم صحافیوں کی ملازمتوں کو یقینی بنا رہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ شیریں مزاری کی کاوشوں کو سراہتے ہیں ۔ عالمی سطح پر یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ پاکستان میں میڈیا آزاد نہیں ہے لیکن ایسا نہیں ہے پاکستان میں میڈیا کو پوری آزادی حاصل ہے ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جرنلسٹس کو فیلڈ میں جانے کے حوالے سے کوئی تحفظ نہیں ملتا  ۔

مزیدخبریں