نورمقدم قتل کیس، ملزم کے ذہنی مریض ہونے کی درخواست دائر

03:12 PM, 1 Dec, 2021

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : نورمقدم قتل کیس میں ملزم ظاہرجعفرکے ذہنی مریض ہونے کی درخواست دائرکردی گئی۔ظاہر جعفر  کی میڈیکل بورڈ سے چیک اپ کی سفارش ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں نورمقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔ ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے کیس کی سماعت کی۔ نورمقدم کیس کے مرکزی ملزم ظاہرجعفرکے وکیل نے ملزم کے ذہنی مریض ہونے کی درخواست دائرکردی۔ ظاہرجعفرکے وکیل نے عدالت سے میڈیکل بورڈ تشکیل دے کرچیک اپ کی بھی استدعا کی ۔

  یاد رہے کہ اسلام آباد کی رہائشی نور مقدم کو رواں سال 20 جولائی کو قتل کر دیا گیا تھا۔ نور مقدم کے قتل کی ایف آئی آر اُن کے والد اور سابق سفیر شوکت مقدم کی مدعیت میں درج کروائی گئی تھی جس میں مقتولہ کے دوست ظاہر جعفر کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا تھا ۔

مزیدخبریں