ممبئی : بھارت میں جونیئر ڈاکٹروں کی بڑی تعداد نے سرکاری ہسپتالوں میں کام کرنے سے انکار کردیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ کے خلاف اقدامات ناکافی جبکہ وہ پہلے ہی سہولتوں کے فقدان کا شکار ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وباء کی ممکنہ تیسری لہر اور اومی کرون کی دریافت کے بعد کے خطرات نے جونیئر ڈاکٹروں کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔ جونیئر ڈاکٹروں نے موجودہ صورت حال میں سرکاری اسپتالوں میں کام کرنے سے انکار کر دیا ۔ جونیئر ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں پہلے ہی ان پر کام کا پریشر بہت زیادہ ہے ۔ اور کئی ڈاکٹر اپنی صحت کے مسائل سے پریشان ہیں ۔
الہ آباد کے سب سے بڑے سرکاری میڈیکل کالج کے جونیئر ڈاکٹروں نے ہڑتال کردی ہے ۔ ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت ان کی جانوں کو خطرات میں ڈال دیتی ہے ۔
جونیئر ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کورونا کی ممکنہ تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے حکومت نے سرکاری اسپتالوں میں ہنگامی تیاریاں ابھی تک شروع نہیں کیں ۔دوسری طرف موتی لال نہرو میڈیکل کالج کے جونیئر ڈاکٹروں کاالزام ہے کہ حکومت ضابطے کے خلاف دباؤ ڈال کر ان سے کام کروانے کی کوشش کررہی ہے ۔