اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ سے 40 حلقوں کا فیصلہ ہو گا، شیخ رشید

01:19 PM, 1 Dec, 2021

راولپنڈی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 40 حلقوں کا فیصلہ اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹ سے ہوگا ، کئی حلقوں میں 50 ہزار اوورسیز ووٹ ہیں۔

گرلز ڈگری کالج ایف بلاک میں نئے ہال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپنے شہر میں یونیورسٹی کالجز سکولز کا جال بچھا دیا ہے، بچیوں نے 100 میں سے 100 نمبرز لئے میں تو 60 تک نمبر لیتا تھا، پاکستان کی بیٹی پڑھی لکھی جبکہ ہمارا بیٹے نالائق ہوگئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے داخلوں کا مسئلہ حل کرنے کے لئے تمام کالجز میں ڈبل شفٹ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کالج کو نئے کمپیوٹرز کے لئے 15 لاکھ روپے دینے کا بھی وعدہ کیا، اور کہا کہ راولپنڈی میں آئندہ ہفتے آخری کالج بنا رہے ہیں اس کے 35 کروڑ روپے موجود ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کابینہ نے آن لائن ویزہ کی منظوری دے دی ہے اور ووٹ اب الیکٹرانک مشین سے ہوں گے کیوں کہ یہ اب قانون بن گیا ہے جبکہ آئندہ انتخابات سی وی ایم سے ہوں گے جبکہ اوورسیز پاکستانیز آئی ایم ایف سے زیادہ پیسہ پاکستان بھیجتے ہیں ان کی کوئی شرط بھی نہیں ہے اور 40 حلقوں کا فیصلہ اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹ سے ہوگا کئی حلقوں میں 50 ہزار اوورسیز ووٹ ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز ووٹ تحریک انصاف کو ملیں گے تو اپوزیشن کہے گی دھاندلی ہوگئی ہے، شکر ہے اللہ نے ہمیں نالائق اور نااہل اپوزیشن دی ہے، 24 گھنٹے ٹی وی کو میٹیریل دینا بڑا مشکل ہے، قوم آگے چلے گئی سیاست دان پیچھے چلے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ادارک ہے کہ ملک میں مہنگائی ہے، لیکن اب ہمیں اس کا حل تلاش کرنا ہے، سعودی عرب سے لازوال رشتہ ہے انہوں نے قرضہ دیا جس سے اکنامی میں بہتری آئی ہے، وفاقی وزراء کے بیرون ممالک جانے پر پابندی روٹین ہے میں تو راولپنڈی سے کہیں بھی نہیں جانا چاہتا۔

مزیدخبریں