لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو پھیلنے کا دوسرا موقع نہیں دیں گے۔
بوسٹر ڈوز سے متعلق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انگلینڈ بھر میں بوسٹر لگانے کیلئے اضافی انتظامات کریں گے۔ فارمیسی سائٹس، اسپتال میں بوسٹر لگانے کے اضافی مراکز بنائے جائیں گے۔
بورس جانسن کا کہنا تھا کہ 400 فوجی بھی بوسٹر لگانے والوں کی مدد کرینگے۔ جنوری کے آخر تک تمام بالغ آبادی کو بوسٹر لگانے کی پیشکش کردی جائےگی۔ انھوں نے کہا کہ بوسٹر لگوانے کی میری باری جمعرات کو ہے۔
برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید نے کہا کہ برطانیہ مغربی دنیا میں ویکسین کی منظوری دینے والا پہلا ملک ہے۔ چین اور امریکا کے بعد سب سے زیادہ برطانیہ میں بوسٹر لگائےجا رہے ہیں۔ ساجد جاوید نے مزید کہا کہ بوسٹر لگوا کر ہم اپنے پیاروں کے ساتھ کرسمس منانا یقینی بنا سکتے ہیں۔
ایمنڈا پرچرڈ نے کہا کہ بوسٹر لگوانے کیلئے عمر کی حد کم کرنے سے مزید 7 ملین افراد حقدار ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں نئے قواعد کیلئے ووٹنگ، بل کے حق میں 434 اور مخالفت میں 23 ووٹ پڑے۔