پاکستان نے ہمیشہ "ون چائنہ" پالیسی پر مضبوطی سے عمل کیا، وزیراعظم

10:10 PM, 1 Dec, 2020

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر دفاع اور اسٹیٹ کونسلر سے ملاقات کی۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گفتگو میں کہا پاکستان نے ہمیشہ "ون چائینہ" پالیسی پر مضبوطی سے عمل کیا۔ وزیراعظم نے بھارتی اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک اور پرتشدد اقدامات، آر ایس ایس نظریہ سے پیدا ہونے والے سنگین خطرے کی نشاندہی کی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے غیر قانونی بے گناہ کشمیریوں کی تمام آزادیاں سلب کر رکھی ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا پاکستان چین کا قریبی دوست اور اچھا پڑوسی ہے جبکہ دونوں ممالک کےدرمیان آہنی بھائی چارے کا مضبوط رشتہ ہے۔ اس موقع پر چینی وزیر دفاع نے کہا کہ مختلف شعبوں میں چین پاکستان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے چینی قیادت کا عزم پختہ ہے۔ جنرل وے فینگے نے وزیراعظم کو چین کے صدر کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کا پیغام پہنچایا اور کہا کہ چین کی قیادت پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے چینی صدر اور وزیراعظم لی کی چیانگ کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کا بھی ذکر کیا۔ چین کے ترقیاتی ماڈل کی تعریف کرتے ہوئے عمران خان نے کہا چین کے ترقیاتی ماڈل نے لاکھوں لوگوں کو غربت کو نکالا اور پاکستان بھی چین کے اس ماڈل کی تقلید کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے چین کی کامیابی کو سراہا اور اپنے دیرینہ دوست پاکستان کو چلینج سے نمٹنے میں معاونت فراہم کی جس پوری پاکستانی قوم چین کی شکر گزار ہے۔ 

اس موقع پر چینی وزیر دفاع نے کہا کہ مختلف شعبوں میں چین پاکستان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے چینی قیادت کا عزم پختہ ہے۔ جنوبی ایشیا اور خطہ بحیرہ عرب کو امن و استحکام اور معاشی ترقی کی ضرورت ہے۔ دونوں ممالک کو اپنے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور فروغ کے لئے مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں