ٹی 20 ورلڈ کپ بھارت سے یو اے ای منتقل ہو سکتا ہے، وسیم خان

08:39 PM, 1 Dec, 2020

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان کا کہنا ہے کہ اگلے سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل ہو سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں وسیم خان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال کا کچھ عنصر ابھی بھی باقی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا کورونا کی وجہ سے بھارت اس ایونٹ کی میزبانی کرنےکی پوزیشن میں ہوگا؟وسیم خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز اور آئی پی ایل بھی شیڈول ہے۔

انھوں نے بتایا کہ چیئرمین پی سی بی نے آئی سی سی اور بی سی سی آئی کو ویزے کے اجرا کے لیے تحریری یقین دہانی کروانے سے متعلق لکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی جنوری تک آئی سی سی اور بی سی سی آئی کی تحریری تصدیق کا انتظار کر رہا ہے۔

مزیدخبریں