مولانا فضل الرحمن کیخلاف تحقیقات میں پیش رفت، 2 قریبی ساتھی نیب میں طلب

08:04 PM, 1 Dec, 2020

پشاور: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف نیب تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ ڈی جی نیب خیبر پختونخوا نے مولانا کے دو  قریبی ساتھیوں کو طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب کے پی نے مولانافضل الرحمان کے قریبی ساتھی گل افضل اور نور اصغر کو بھی طلب کیا گیا ہے ۔ دونوں کو مولانا فضل الرحمان اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کرپشن اور کرپٹ پریکٹس کے الزام پر طلب کیا گیا ہے ۔

مولانا فضل الرحمان اور دیگر کے بیانات نیب کی کمبائن انویسٹیگشن ٹیم لے گی۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ کے خلاف انکوائری سے متعلق دونوں کے پاس اہم شواہد ہیں۔ 

اس سے قبل مولانا فضل الرحمان نے لاڑکانہ میں پریسں کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ابھی ایسی صورتحال نہیں ہے کہ قومی احتساب بیورو کو برداشت کیا جائے۔ اب ہم جیلوں کی جانب رخ موڑنے والے ہیں اور ہم پوری قوم کے جمہوری حق کی جنگ لڑ رہے ہیں جبکہ اپوزیشن کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے سے ملک میں انتشار پھیلے گا۔ 

مزیدخبریں