اسلام آباد: ترکی کے ڈراموں نے وزیراعظم عمران خان کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔ مشہور ڈرامے ارطغرل غازی کے بعد عمران خان نے ایک اور ترک ڈرامے کو پاکستان کے قومی ٹی وی پر دکھانے کی سفارش کر دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ صوفی ازم میں دلچسپی رکھنے والوں کے لئے میری پرزور تجویز ہے کہ وہ سلسلہ وار ڈرامہ یونس ایمرے ضرور دیکھیں اور اسے پی ٹی وی پر بھی نشر کیا جا رہا ہے۔
I strongly recommend the serial Yunus Emre being shown on PTV for all those who are interested in Sufism (Marayfat).
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 1, 2020
اس سے قبل رواں سال 25 اپریل کو وزیراعظم کی فرمائش پر پی ٹی وی پر اردو ترجمے کے ساتھ ارطغرل غازی کو پاکستان میں نشر کیا گیا تھا جس نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے تھے۔
ارطغرل غازی کی کہانی تیرویں صدی میں سلطنت عثمانیہ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی بھی ارطغرل نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کی زندگی پر مبنی ہے جنہیں ارطغرل غازی بھی کہا جاتا ہے۔