حکومت جلسوں سے گھبراتی نہیں، لاہور کے جلسے میں بھی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے، شبلی فراز

07:03 PM, 1 Dec, 2020

اسلام آباد: وزیر اطلاعات شبلی فراز  اور معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر کے  دوران جلسے جلوس صحت عامہ کو خطرات سے دوچار کررہےہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام نے اپوزیشن کو مسترد کردیا ہے۔ ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ بری طرح ناکام ہوا ہے۔ وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ ملتان جلسے کیلئے تین ہزار لوگ سندھ سے لائے گئے تھے۔ 

شبلی فراز نے کہا کہ عدالت نے کلیئر کہا تھا جلسے اور جلوس نہیں کیے جا سکتے۔ جبکہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپوزیشن نے جلسہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے بڑے جلسے شاید ہی کسی پارٹی نے کیے ہوں۔ شبلی فراز نے کہا کہ حکومت جلسے اور جلوسوں سے گھبراتی نہیں، اپوزیشن کا لاہور میں ہونےوالا جلسہ بھی روکیں گے۔ انہوں ںے کہا کہ کسی کو جلسے سے نہیں روکیں گے عوام ان کا خود احتساب کریں گے۔ 

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے۔ ایسے وقت میں جلسے جلوس معیشت اور ملکی مفاد میں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے ایسے اجتماعات سے اجتناب کرنا ہوگا۔ شبلی فراز نے کہا کہ کوروناکی پہلی لہر میں اس لیےکامیاب ہوئےکہ ایس او پیز پر عمل ہوا اگر اس بار ہم ایس او پیز پر عمل نہیں کریں تو یہ لہر ہمیں اپنی لپیٹ میں لے لی گی۔ 

کابینہ کے اجلاس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں راوی ریور اور بنڈل آئی لینڈ منصوبوں  پر بریفنگ دی گئی۔ دونوں منصوبوں سے تعمیرات کے شعبے کو فروغ  اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ دونوں منصوبوں میں ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس منصوبے سے سندھ کو کیا فائدہ ہو گا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منصوبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے سندھ کو فائدہ ہوگا۔ 

پی ڈی ایم کے جلسے میں مریم نواز کے تقریر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا زہر آلود لہجہ ثابت کرتا ہے کہ وہ اپنی کرپشن کے بچاؤ کیلئے ناٹک کررہےہیں۔ شبلی فراز  نے کہا کہ مریم نوازسچ بول ہی نہیں سکتیں، انھوں نےجوباتیں کیں جھوٹ پرمبنی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ سچ کیا ہے یہ ہم عوام کے سامنے لائیں گے۔ 

اس موقع پر معاون خصوصی فیصل سلطان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کورونا ویکسین  کے حوالے سے کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔ کابینہ کو کورونا ویکسین کے حوالے سے ماہرین کی رائے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ نے کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے  15 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی۔ معاون خصوصی فیصل سلطان نے کہا کہ ویکسین کی خریداری کیلئے کچھ کمپنیوں کو شارٹ لسٹ  کیا گیا ہے۔ 

ویکسین کے تقسیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو میڈیسن کی فراہمی اولین ترجیح ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ ورکرز کے بعد زیادہ عمر کے لوگوں کو ویکسین دی جائے گی۔ معاونِ خصوصی فیصل سلطان نے کہا کہ کورونامیں استعمال ہونے والےانجکشن کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں