کورونا کی ویکسیئن آنے تک حج معمول کے مطابق نہیں ہوگا ،وزیرمذہبی امور

06:22 PM, 1 Dec, 2020

 اسلام آباد ، وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ جب تک کورونا کی کوئی دوائی یا ویکسیئن نہیں آجاتی  حج معمول کے مطابق نہیں ہوگا ۔ 

نجی ٹی وی سے انٹرویو میں نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ کورونا کی وباء کی وجہ سے دنیا بھر میں دشواریاں پیدا ہورہی ہیں ۔

سعودی حکام نے کورونا کے دوران حج کے ایس او پیز مرتب کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکام کی طرف سے واضع کردیا گیا ہے کہ جب تک کورونا کی وباء سے چھٹکارہ نہیں مل جاتا حج ایس او پیز کے مطابق ہی ہوگا ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سعودی حکام سے حج کے لئے سبسڈی پر کوئی بات نہیں ہوئی ۔ 


 

مزیدخبریں