لاہور،آصفہ بھٹو کی تقریر نے علی ترین کے بیٹے کو فین بنا دیا ۔ ملتان کے جلسے میں سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بیٹی آصفہ بھٹو کی تقریر نے ایک نئی سیاسی شخصیت کی آمد کا اشارہ دے دیا ہے ۔
جہاں ملک بھر میں آصفہ بھٹو کی تقریر اور انداز پر تبصرے کئے جارہے ہیں وہیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے بھی ان کی شخصیت کا اعتراف کئے بغیر نہ رہ سکے ۔
علی ترین نے ٹوئیٹر پر پیغام میں کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ پر لیکن آصفہ بھٹو بہت اچھی ہیں ۔ یاد رہے کہ آصف بھٹو نے پہلی مرتبہ کسی جلسہ عام میں تقریر کی تھی ۔