چیئرمین نئی بات میڈیا گروپ کی حمزہ شہباز سے ملاقات، دادی کے انتقال پر اظہار تعزیت

05:00 PM, 1 Dec, 2020

لاہور: چیئرمین نئی بات میڈیا گروپ پروفیسر  ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیو نیوز نصر اللہ ملک جاتی امرا پہنچے جہاں پر انہوں نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سے ملاقات کی اور ان کی ادادی بیگم شمیم اختر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے بلند درجات اور مغفرت کی دعا کی گئی۔ 

خیال رہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کو 28 نومبر کو سپرد خاک کیا گیا تھا۔ بیگم شمیم اختر کی نمازہ جنازہ مفتی راغب نعیمی نے پڑھائی تھی اور ان کی تدفین شوہر میاں محمد شریف کے پہلو میں کی گئی۔ 

پنجاب حکومت نے والدہ کی نمازہ جنازہ اور تدفین میں شرکت کے لئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پانچ روز پیرول پر سینٹرل جیل کوٹ لکھپت سے رہا کیا تھا۔ 

قواعد کے مطابق شہباز شریف اور ان کے بیٹے کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا گیا ہے اور جیل کا عملہ ان کے ساتھ ہے۔ 

مزیدخبریں