یو اے ای نے آئی ڈی کارڈ اور پاسپورٹ کا ڈیزائن بدلنے کا اعلان کردیا 

یو اے ای نے آئی ڈی کارڈ اور پاسپورٹ کا ڈیزائن بدلنے کا اعلان کردیا 

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اماراتی آئی ڈی کارڈ اور پاسپورٹ میں ہیرا پھیری اور شناخت کی جعلسازی کو روکنے کے لیے اہم فیصلہ کرلیا ہے ۔

 

تفصیلات خلیج ٹائمز کے مطابق اماراتی کابینہ نے نئے ڈیزائن کے آئی ڈی کارڈز اور پاسپورٹس تیار کرنے کی منظوری دے دی ہے ، جن میں ایسے سیکیورٹی فیچرز شامل کیے جائیں گے ۔

جو ان کے غلط استعمال کو انتہائی مشکل بنا دیں گے ۔ کیونکہ مملکت میں کئی افراد موجودہ آئی ڈیز اور پاسپورٹس کی شناخت بدل کر کئی قسم کی ہیراپھیریاں کرتے ہیں ۔

ان منفی سرگرمیوں کو روکنے کے لیےے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ یہ فیصلہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گی اجس کی صدارت یو اے ای کے وزیر اعظم اور نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کی ، اجلاس کے دوران فیصلہ ہوا کہ عنقریب نئے ڈیزائن اور سیکیورٹی فیچرز کے حامل پاسپورٹس  اور آئی ڈی کارڈز تیار کیے جائیں گے ۔ 

اس کے بعد آہستہ آہستہ  پرانے کارڈز ختم کرکے ان کی جگہ نئے کارڈز جاری کیے جائیں گے ۔ شیخ محمد نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا کہ کابینہ  اجلاس میں پرانے اماراتی آئی ڈی کارڈز اور پاسپورٹس کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی گئی ہے .

نئے کارڈز اور پاسپورٹس میں ایسے ویژول اور الیکٹرانک  سیکیورٹی فیچرز شامل کیے  جایئں گے ۔ جس سے شناخت سے متعلق  فراڈ  کی سرگرمیوں کا سدباب ہوسکے گا اور ملکی اور بین الااقوامی  سطح پر امارات کی سفری دستاویزات کی ساکھ میں اضافہ ہوگا ۔ 

اس اجلاس کے دوران آن لائن جرائم پر قابو پانے کے لیے سائبر سیکیورٹی کونسل کے قیام کی بھی منظوری دی گئی ہے تاکہ ان منفی اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دی جاسکیں  ۔