کراچی: یورپی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ملک میں ترسیلات زر بھجوانے میں تیتیس اعشاریہ ایک فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق یہ شرح رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ریکارڈ کی گئی۔
سٹیٹ بینک نے اس سلسلے میں جو اعدادوشمار جاری کئے ہیں ان میں کہا گیا ہے کہ
2019ء اسی عرصہ میں ان پاکستانیوں نے چھ سو چار اعشاریہ پانچ ملین ڈالر زرمبادلہ وطن واپس بھیجا تھا۔ جبکہ اکتوبر 2020ء میں دو سو تین اعشاریہ دو ملین ڈالر کا زرمبادلہ ارسال کیا تھا۔
گزشتہ سال ماہ اکتوبر 2019ء کی بات کی جائے تو سمندر پار پاکستانیوں نے ایک سو پچپن اعشاریہ چھ ملین ڈالر کا زرمبادلہ بھیجا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں نے جو رقوم ملک میں بھیجیں ان میں 26.5 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔ گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی میں ان ترسیلات زر کا حجم 7.591 ارب ڈالر ریکارڈ ہوا۔ اس مد میں 9.431 ارب ڈالر کی ترسیلات زر ہوئی تھیں۔
ان یورپی ممالک میں بلیجیم، آئرلینڈ، ڈنمارک، سویڈن، یونان، اٹلی، سپین، ہالینڈ، فرانس اور جرمنی شامل ہیں جہاں رہائش پذیر پاکستانیوں نے آٹھ سو چار اعشاریہ سات ملین ڈالر کا زرمبادلہ وطن بھیجا۔
دوسری جانب سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ایک اور رپورٹ کے مطابق درآمدات پر مال برداری اخراجات کی مد میں ایک اعشاریہ اکیس فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے لے کر اکتوبر تک کی مدت میں درآمدات پر ما ل برداری کی مد میں اخراجات کا حجم 377.07 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 1.2 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ درآمدات پر مال برداری اخراجات کا حجم 381.66 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا تھا۔ اکتوبر 2020 میں درآمدات پر مال برداری کے اخراجات کا حجم 93.92 ملین ڈالر تھا۔
اکتوبر 2019ء میں درآمدات پر ان اخراجات کا حجم چھیانوے اعشاریہ ستاسی ملین ڈالر تھا۔ رواں مالی سال کے پہلے چار مہینوں میں حجم چودہ اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر رہا تھا۔