شاہد آفریدی نے افغانی فاسٹ باؤلرنوین الحق کی اچھی بھلی کلاس لے لی

10:38 AM, 1 Dec, 2020

کولمبو: سری لنکا میں لنکا پریمیئر لیگ ( ایل پی ایل ) کے ابتدائی میچز زور شور سے جاری ہیں  ، گال گلیڈی ایٹر کی ٹیم مسلسل تیسری شکست سے دوچار ہوگئی ہے لیکن اس میچ میں محمد عامر اورافغانی کرکٹر کی نونک جھونک نے میچ کو مزید دلچسپ بنادیا ۔

تفصیلات کے مطابق دونوں کرکٹرز کے درمیان ہونے والی تکرار کے بعد شاہدآفریدی نوجوان فاسٹ باؤلر محمد عامر کے حق میں سامنے آگئے اور افغانی کرکٹر کو اچھی بھلی سنادی  ۔ لنکا پریمئیر لیگ ایل پی ایل میں کینڈی ٹسکرزکے افغانی فاسٹ باؤلر نوین الحق اور گال گلیڈی ایٹرز کے محمد عامر کے درمیان میچ کے دوران تلخ کلامی ہوئی ، میچ کے بعد شاہد آفریدی نے افغانی باؤلر نوین الحق پر اپنے غصے کا اظہار بھی کیا ، شاہد آفریدی نے نوین الحق کو آنکھیں دکھاتے ہوئے پوچھا کہ معاملہ کیا تھا ۔ جس کے بعد دیگر کرکٹرز کے اسرار پر معاملہ رفع دفع ہوگیا ۔ 

واضح رہے کہ میچ کی شروعات میں محمد عامر جب بیٹنگ کرنے آئے تو انہوں نے پہلی ہی بال پر ٹسکرز کے نوین الحق کو چوکا لگایا ، جس پر نوین الحق نے محمد عامر کو کچھ کہا ، تاہم اوور کے بعد بھی دونوں کے درمیان تکرار ہوئی ، اور بات تلخ کلامی تک بھی پہنچی ، 

لیکن دونوں اطراف سے ساتھی کھلاڑیوں  اور ایمپائرز نے معاملے کو رفع دفع کردیا ۔ نوین الحق جب اگلا اوور کروانے آئے تو عامر نے پہلی ہی گیند پر زور دار چھکا رسید کردیا ۔ جس کے بعد اوور کے آخر میں دونوں کے درمیان توں توں میں میں  بھی ہوئی ۔ 

میچ کے اختتام پر بھی نوین الحق اور محمد عامر کی یہ لفظی جنگ جاری رہی ۔ لیکن پھر جب گال گلیڈی ایٹر کے کپتان شاہد آفریدی  کینڈ ٹسکرز کے کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے کے لیے آئے تو انہوں نے نوین الحق کو آنکھیں دکھائیں پھر کہیں جاکر معاملہ رفع دفع ہوا ۔ 

مزیدخبریں