آئین میں اقلیتوں سمیت ہرشہری کو برابر حقوق حاصل ہیں، چیف جسٹس پاکستان

آئین میں اقلیتوں سمیت ہرشہری کو برابر حقوق حاصل ہیں، چیف جسٹس پاکستان

لاہور: چیف جسٹس پاکستان آصف سعید خان کھوسہ کا کہنا ہے کہ آئین میں اقلیتوں سمیت ہرشہری کو برابر حقوق حاصل ہیں۔

لاہور میں تیسری 3 روزہ ویمن ججز کے اختتامی سیشن سے خطاب میں چیف جسٹس پاکستان آصف سعید خان کھوسہ کا کہنا تھا کہ خواتین ججز کانفرنس کا انعقاد ہم سب کے لیے باعث فخر ہے، معاشرے میں خواتین کا کردار بڑھتا جارہا ہے جب کہ نوکریوں کے لیے خواتین کا خصوصی کوٹہ مختص ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتیں 50 برس سے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کررہی ہیں تاہم زندگی کے ہر شعبے میں خواتین کو با اختیار بنانا ہوگا۔


چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جج بننے کے بعد خواتین ججز کا رویہ بھی مرد ججز جیسا ہوجاتا ہے،خواتین ججز نے پیچیدہ مقدمات میں قانون کے مطابق فیصلے دے کر صلاحیتوں کو منوایا، خواتین ججز ذہنی دباو¿ سے آزاد ہوکر اپنا کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ آئین میں اقلیتوں سمیت ہرشہری کو مساوی حقوق حاصل ہیں جب کہ قرآن پاک میں بار بار انصاف کی فراہمی کی تلقین کی گئی ہے، اللہ تعالیٰ انصاف کرنے والوں کے ساتھ محبت کرتا ہے۔